![]()
ڈھڈیال (ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری) ڈھڈیال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھڈیال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے جو پرانے رجسٹرڈ گھرانے ہیں کی آئی ہوئی رقومات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے, جبکہ احساس پروگرام کے تحت دی جانی والی رقومات دو دن بعد دی جائیں گی۔
اس موقع پر خواتین کا شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے صورت حال کو کنٹرول کرنے اور دفعہ 144 پہ عمل کروانے کے پولیس کی بھاری نفری , پاک فوج کے جوان اور رینجر کے اہلکار بھی موجود ہیں. جبکہ پولیس کی مدد کے لیے خاتون کانسٹیبل بھی موجود ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال سب انسپکٹر ملک اختر زمان ذاتی طور پر موقع پر موجود ہیں لیکن اس کے باوجود خواتین کا رش بہت زیادہ ہے اور چند مزید زنانہ کانسٹیبلز کی موجودگی ضروری ہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں