ٖ برائلر گوشت 140 روپے فی کلو بیچنے پر مخالفین کی جانب سے سنگین دھمکیاں وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

کلرکہار(ونہار نیوز)لاک ڈاؤن اور مشکل حالات کے پیش نظر غریب عوام کو ریلیف پہنچانے کی غرض سے نواحی تجارتی مرکز گاہی چوک پر قائم "قلندری چکن شاپ" کے مالک صفدر حسین میاں نے عوام کو برائلر گوشت 140 روپے فی کلو فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ بھی شب برات کے موقع پر اپنے بچوں کو گوشت کھلا سکے, جس پر گفانوالہ, گاہی, بوچھال خورد اور سردھی کی عوام نے خوب خریداری کی۔

 میاں صفدر کے مطابق 40 من گوشت بھی کم پڑ گیا اور مزید ایک گاڑی منگوائی گئی, ونہار نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آج صبح جب اس کے بیٹوں نے حسب معمول دکان کھولی تو مخالفین یوسف وغیرہ نے اس کی دکان پر حملہ کیا بیٹوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں, تاکہ کم قیمت پر گوشت نہ بیچا جائے۔

 میاں صفدر نے اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار اور انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں سے اپیل کی ہے کہ وہ جذبہ ایثار کے تحت کم قیمت پر گوشت بیچ رہا یے جس ریٹ پر پورے چکوال میں کوئی سیل نہیں کر رہا, لہذا مجھے اور ۔میرے بیٹوں کو تحفظ دلایا جائے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top