ٖ حسن نثار نے مولانا طارق جمیل سے معافی کیوں مانگی؟ وائس آف چکوال (VOC)

مولانا طارق جمیل کی معافی پر حسن نثار کا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا،اصل میں غلطی کس کی؟ حسن نثار نے مولانا طارق جمیل سے معافی کیوں مانگی؟

حسن نثار کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میڈیا جھوٹا ہے۔ میں چلو جی میں بھی کہتا ہوں کہ ہم جھوٹے نہیں ہیں، میں نے مان لیا کہ بین الاقوامی ہماری سچائی، ایمانداری کی قسمیں کھاتی ہے۔

حسن نثار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تھوڑی حیرت بھی ہوئی، دکھ بھی ہوا کہ اگر کوئی بات انکے منہ سے نکل گئی ہے، وہ سچی ہے یا نہیں۔ ایک ہی بازار میں ایک ہی چیز کے مختلف دام لگائے جاتے ہیں حلیہ دیکھ کر گاڑی دیکھ کر۔ کم تولنا، چیز صحیح نہ دینا، ملاوٹ کرنا، چیز کی زیادہ قیمت لگانا بھی جھوٹ ہی ہے۔

اگر مولانا طارق جمیل نے معذرت کرلی ہے بڑی فراخدلی سے۔۔ وہ ویسے بھی بہت محبت کرنیوالے آدمی ہیں، تبلیغ کرتے ہیں محبت کیساتھ، انکا فیملی بیک گراؤنڈ ہے بھائی اسکے سرجن ہیں۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایک آدھی غلطی پر بندے کی ساری زندگی کے کیے کرائے پر پانی پھیر دیتے ہیں۔ اپنی عقل استعمال نہیں کرتے کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ اسکے مزے لینے شروع کردیں گے، اسکو سکینڈلائز کرنا شروع کردیں گے۔

حسن نثار نے مولانا طارق جمیل سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں کچھ لوگوں کے بُرے رویے پر مولانا طارق جمیل سے معافی مانگتا ہوں معذرت کر لیتا ہوں۔۔۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top