ٖ کرونا کےبعد آنےوالی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہو سکتی ہیں، بل گیٹ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

واشنگٹن(آئی این پی)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کے بعد آنے والی وبائیں کہیں زیادہ ہلاکت خیز ہوسکتی ہے۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کرونا قدرتی وبا ہے اور خوش قسمتی سے اموات کی شرح بھی کم ہے، اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی سے بھی آ سکتی ہیں۔خیال رہےکہ بل گیٹس نے2015 میں بھی ایک عالمی وبا کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا دنیا اگلی وبا کیلئے تیار نہیں۔
 بل گیٹس نے پانچ سال قبل کہا تھا کہ وبا پوری دنیا پھیل سکتی ہے کیوں کہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہوسکتا ہے اگلی صدی میں بیماری قدرتی طور پر پھوٹے یا بطور ہتھیار استعمال کی جائے۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض کیلئے تیاری کرنی ہو گی جیسے جنگ میں محفوظ رہنے کیلئے کی جاتی ہے۔
کرونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور دنیا میں تقسیم کرنے کیلئے بل گیٹس اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top