ٖ 10 بھینسیں پالی ہوئیں ہیں اسی سے گزارا ہوتا ہے، شہباز شریف وائس آف چکوال (VOC)


مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے نیب میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا 10 بھینسیں پالی ہوئیں ہیں ان سے میرا گزارا ہوتا ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی نیب میں گزشتہ پیشی کے دوران سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شہباز شریف نے سب کو حیران کردیا. نجی ٹی کی اینکر علینہ شگری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیب کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ کا ذریعہ آمدن کیا ہےآپ کا ذاتی خرچ کیسے چلتا ہے جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ میری 10 بھینسیں ہیں جن کا دودھ بیچ کرگزارا کرتا ہوں۔

آپ کا زاتی خرچ کیسے چلتا ہے؟ نیب کا شہباز شریف سے سوال، 

میری 10 بھینسیں ہیں، ان کا دودھ بیچ کر گزارا کرتا ہوں، شہباز شریف کا جواب
اب اگلی بار کہیں گے کہ ان کا گوبر بیچ کر لندن کی پراپرٹی خریدی ہے 

آپ کا زاتی خرچ کیسے چلتا ہے؟ نیب کا شہباز شریف سے سوال، 
میری 10 بھینسیں ہیں، ان کا دودھ بیچ کر گزارا کرتا ہوں، شہباز شریف کا جواب

اسی پیشی کے حوالے سے سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے ویڈیو بلاگ میں بتایا کہ شہباز شریف سے سوال کیا گیاکہ آپ کا ذاتی خرچ کیسےچلتا ہے ۔اس کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا شریف ڈیری فارم کے نام سے کاروبار ہے، جس میں آٹھ سے دس بھینسیں ہیں ان کا دودھ فروخت کرکے میں اپنا ذاتی خرچ چلاتا ہوں۔


رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ نیب کے لندن میں موجود جائیداد کےذرائع سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے اس جائیداد کو بنانے کیلئے تین افراد سے قرض لیا تھا، 70 فیصد قرض لیا اور 30 فیصد میرے اپنے پیسے ہیں، قرض دینے والے 3 افراد میں ایک نواز شریف کی صاحبزادی عاصمہ ڈار صاحبہ جو اسحاق ڈار کی بہو ہیں ، دوسرے اجمل عاسی صاحب ہیں اور تیسرے عمران خان صاحب کے دوست ہیں، بہت بڑے بزنس مین ہیں لندن میں تحریک انصاف کے ہر رہنما کووہاں پر انٹرٹین بھی کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ذاتی خرچ دس بھینسوں کا دودھ فروخت کرکے چلتا ہے اب اگلی بار یہ کہیں گے کہ گوبر بیچ کر انہوں نے لندن کی جائیدادیں خریدی ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top