ٖ گھریلو جھگڑوں سے تنگ ماں نے اپنی بیٹی کو موت کی نیند سلا دیا وائس آف چکوال (VOC)


تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے حاجی پورہ میں بے رحم ماں نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی دو کم سن بیٹیوں کو پانی کے ٹب میں ڈبو دیا۔ جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری کو والد نے بچالیا۔



مذکورہ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ حاجی پورہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو حراست میں لے لیا.پولیس کو درج کروائی گئی ایف آئی آر میں شوہر کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ میری بیوی نے دو سالہ اریبا اور پانچ سالہ مریم کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر مارنے کی کوشش کی۔ تاہم بچیوں کا شور سن کر میں نے دونوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن دو سال اریبہ ہلاک ہو چکی تھی۔

مذکورہ واقعے کے بعد ملزمہ کا کہنا تھا کہ شوہر ہمیشہ بیٹا نہ ہونے کا طعنہ دیتا رہتا تھا اور آئے روز مارپیٹ کرتا رہتا تھا جس سے تنگ آکر میں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو پانی کے ٹب میں ڈبو دیا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top