![]()
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گجرات کے گاؤں پوٹھی میں انسانیت کو شرما دینے والے واقعے کی ایف آئی آر وائرل ہو رہی ہے، جس میں اعتکاف میں بیٹھنے والے پندرہ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق اعتکاف میں بیٹھے پندرہ سالہ عادل حسین کے والد کا پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا تھا کہ میرا پندرہ سالہ بیٹا عادل حسین جو کے نویں جماعت کا طالب علم ہے، گجرات کے علاقے پوٹھی میں واقع نورانی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا تھا۔ میں جب اسے کھانا دینے کے لیے مسجد میں پہنچا تو میں نے اپنے بیٹے کی چیخنے کی آواز سنی۔اپنے بیٹے کے چیخنے کی آواز سن کر جب میں موقع پر پہنچا تو ملزم تبریز میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی کوشش کر رہا تھا، جو مجھے دیکھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کو دی گئی درخواست میں بچے کا والد کا کہنا تھا کہ مسجد جہاں لوگ عبادات کرنے آتے ہیں۔ وہاں میرے بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔لہذا ملزم کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اس کی تلاش شروع کر دی ہے اور زیادتی کی کوشش کا نشانہ بننے والے بچے کے والد کو پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
مذکورہ واقعے کی ایف آئی آر کی تصاویر سوشل میڈیا پر صحافی عمیر سولنگی کی جانب سے شیئر کی گئیں۔جس کے کیپشن میں انکا لکھنا تھا کہ ”پنجاب کے ضلع گجرات کے ایک گاؤں میں دوران اعتکاف 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش”۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں