ٖ لاہور میں دوستوں کا مذاق 6 سالہ بچے کی جان لے گیا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


کھیل کے دوران بچوں پردھیان رکھیں کیونکہ بچوں کا کھیل جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ رائیونڈ کے وطنہ میں پیش آیا ہے جہاں چھ سالہ حسنین اپنے دوستوں کے ساتھ کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس کے دوستوں‌ نے منہ اور ناک میں مٹی ڈالی جس سے حسنین کا سانس رک گیا اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

رائیونڈپولیس کے مطابق منہ اور ناک میں مٹی ڈالنے کی وجہ سے حسنین دم توڑ گیا تھا، کھیل کے دوران علی عرف موٹا نے بچے کے منہ اور ناک میں مٹی ڈالی تھی۔

مقتول حسنین کے دوستوں کی عمریں پانچ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں، حسنین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سانس کی نالی میں مٹی پھنس گئی تھی جس کی وجہ سے وہ سانس نہ لے سکا، حسنین کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

رواں سال جنوری میں بھی اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ جہاں پشاور میں بچوں نے کھیل کے دوران لڑائی میں مبینہ طور پر دوست کو قتل کردیا تھا۔تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر دس سالہ فواد کو مارا گیا تھا، فواد کی لاش برساتی نالے کے پاس سے ملی تھی، اعتراف جرم کرنے والے گرفتار بچوں کی عمریں نو سے دس سال کے درمیان ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top