ٖ ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر ڈس انفیکشن یونٹ کا کامیاب تجربہ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


ہانگ کانگ کے ایئر پورٹس پر تجرباتی بنیادوں پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈس انفیکشن یونٹ قائم کردیئے گئے ہیں، ان ڈ س انفیکشن بوتھ میں داخل ہوکر انسان صرف 40 سیکنڈز میں کورونا سمیت تمام جراثیموں سے پاک ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کے ایئرپورٹس پر کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ڈس انفیکشن یونٹ نصب کردئیے گئے ہیں جن میں ایسی خصوصیت ہے کہ وہ انسانی جلد پر موجود کسی بھی جرثومے کو چاہے وہ کورونا ہی کیوں نہ ہو کو صرف 40 سیکنڈز میں ہلاک کردے گا، اس ڈس انفیکشن یونٹ میں داخل ہونے سے پہلے انسانی جسم کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا، بخار کورونا وائرس کی سب سے بڑی علامت ہے۔

یہ ڈس انفیکشن بوتھ ایئرپورٹس پر نصب کیے جانے سے پہلے اسپتالوں میں ہیلتھ ورکرز کیلئے استعمال کیے جارہے ہیں، ڈس انفیکشن بوتھ میں داخل ہونے کے بعد سینی ٹائزیشن کا عمل شروع ہوتا ہے، ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق بوتھ کا اندرونی حصہ اینٹی مائیکروبائل کوٹنگ سے بنایا گیا ہے جو انسانی جلد اور کپڑوں پر موجود وائرس اور بیکٹریا سمیت تمام جراثیموں کو نینو نیڈلز کی مدد سے ریموٹلی ہلاک کردینے کی خاصیت رکھتا ہے، اس کے علاوہ بوتھ میں داخل ہونے والے شخص پر سینی ٹائزنگ سپرے بھی کیا جاتا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top