
کلرکہار (خلیل شاکرسے)کلرکہار موٹروے پر سالٹ رینج میں سامان سے لدا منی مزدا ٹرک بریک فیل ہونے سے آگے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق مزدا ٹرک راولپنڈی سے کشمور جا رہا تھا کہ راستے میں بریک فیل ہوجانے پر حادثے کا شکارہوگیا جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ڈرائیور عبدالحمید اور محمد سعید کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں