ٖ ٹائیگر فورس کا قیام عمل میں آگیا وائس آف چکوال (VOC)


چکوال( راجہ عبدالغفار سے)ٹائیگر فورس کا قیام عمل میں آگیا ، حکومت کا دست وبازو بننے والے ٹائیگرز کو سلام پیش کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر تقریب میں ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار دولہہ،  ڈپٹی کمشنر عبدالستارعيسانی ،  ضلعی صدر پیر وقار حسین کرولی،  اسسٹنٹ کمشنر چکوال اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال نے کہا کہ موجودہ حالات میں خدمتِ خلق کے لئے بڑھ چڑھ کر خود کو پیش کرنے کا جذبہ یقیناً قابلِ تحسین ہے۔

 ضلع چکوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ٹائیگر نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر موقع پر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top