![]() قصہ کچھ یوں ہے کہ وقار ذکاء نے یوٹیوب پر اپنے پروگرام’معافی مانگو’میں ریحام کو انٹرویو کیلئے دعوت دی اور سخت سوالات کیے، وقار ذکاء نے پروگرام کے شروع میں ہی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام بچے نہ دیکھیں۔ وقار ذکاء نے ریحام خان سے ان کی کتاب میں عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق واقعات کے بارے میں سوالات پوچھے۔وقار ذکاء نے سخت لہجے میں قرآن اور احادیث کے حوالے دیتے ہوئے ریحام سے سوال کیا کہ دین اسلام کی تعلیمات ہیں کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں، ایک دوسرے کا راز دل میں رکھو، اگر آج تم کسی کا راز رکھو گے تو کل اللہ تمارے راز رکھے گا، کیا جو کچھ آپ نے اپنی کتاب میں لکھا آپ کو اس پر کسی قسم کا افسوس ہے؟۔ |
---|
وقار ذکاء نے ریحام خان سے ان کی کتاب میں عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق واقعات کے بارے میں سوالات پوچھے۔وقار ذکاء نے سخت لہجے میں قرآن اور احادیث کے حوالے دیتے ہوئے ریحام سے سوال کیا کہ دین اسلام کی تعلیمات ہیں کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں، ایک دوسرے کا راز دل میں رکھو، اگر آج تم کسی کا راز رکھو گے تو کل اللہ تمارے راز رکھے گا، کیا جو کچھ آپ نے اپنی کتاب میں لکھا آپ کو اس پر کسی قسم کا افسوس ہے؟۔
شوہراور بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں، علیحدگی کے بعد ذاتی باتیں اورتعلقات لباس کی امانت ہوتے ہیں، اللہ کی لعنت ان شوہروں اور بیویوں پرجو حدود اللہ کی توہین کرتے ہیں اور لباس پھاڑ دیتے ہیں، ریحام خان آپ نے بے ہودہ گوئی کی انتہا کردی، وقار آپ نے بھی اچھا نہیں کیا@ImranKhanPTI— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 18, 2020
ریحام خان نے ان کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ میں آپ کے نقطہ نظر سے اتفاق نہیں کرتی اور سوال کا جواب دینے کی بجائے کہا کہ میری سوچ یہی ہے کہ دین کا لبادہ اوڑھ کر جو شخص خلوت میں ایسے کام کرتا ہو جو دین کے خلاف ہیں تو انہیں منظرعام پر لانا چاہیے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں