ٖ مصر میں کورونا کو امریکی افواہ قرار دینے والا شخص وائرس سے ہلاک وائس آف چکوال (VOC)


عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیاحت کے شعبے سے وابستہ محمد واحدان نے چند ماہ قبل فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کو جھوٹ قرار دیا تھا

انہوں نے کہا تھا کہ امریکا نے چین کی معیشت کو برباد کرنے کے لیے وائرس کی افواہ پھیلائی ہے۔

علاوہ ازیں محمد واحدان نے مصری عوام پر زور دیا تھا کہ وہ معمولات زندگی کو بحال رکھیں اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔

حیرت انگیز طور پر محمد واحدان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں محمد واحدان کی طبیعت خراب ہوئی اور وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں مصر کے ہسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔

ہسپتال میں داخل ہونے کے دوسرے روز ان کی طبیعت مزید خراب ہونے لگی اور اس دوران انہوں نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی اور اپنے غلطی کا اعتراف کیا، ساتھ ہی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کردی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top