![]() |
مقتول عامررشید کا فائل فوٹو |
چکوال(راجہ عبدالغفار سے)جنگا موڑ کے قریب مسلح 8 افراد نے جو کہ کیری ڈبہ پر سوار تھے مقتول عامر رشید اور اسکے ساتھ موجود تین افراد کو زبردستی روک کر گالی گلوچ اور مارنا شروع کردیا اور آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں عامر رشید کے ساتھ موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی اور فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے جبکہ عامر رشید کو سب نے ملکر پکڑ لیا اور سخاوت نامی شخص نے فائر کر کے قتل کر دیا اور موقع سے بھنگڑا ڈالتے ہوئے فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے علاقے کی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین؛
تھانہ صدر چکوال کے علاقہ جنگا موڑ پر ہونے والی قتل کی لرزہ خیز واردات کے دو ملزم زاہد اور شاہد ڈرامائی انداز میں گرفتار ملزم وقوع کے بعد اپنا کیری ڈبہ چھوڑ کر ایک اور کیری ڈبہ گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوئے تھے تھانہ صدر پولیس نے جدید تکنیک کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں