ٖ تلہ گنگ میں 73 جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا وائس آف چکوال (VOC)


تلہ گنگ(محسن قیوم شیخ سے )ملک بھر کی طرح تلہ گنگ میں بھی 73 جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا جس کے لیے باقاعدہ طور پر ایم سی تلہ گنگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔

 اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ محمد عمران کھوکھر،اے ڈی سی آر مصور خان نیازی،ڈی ایس پی سکندر،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری محمد صدیق،ملک عقیل،راہنما ق لیگ حاجی عمر حبیب،قاضی عبدالقادر،چوہدری غلام ربانی،سہیل نور پراچہ,محسن قیوم شیخ،لیاقت اعوان،ایم عمران رسول،آفتاب ملک،شاہنواز جھابری،حماد شیخ،سید وقار حیدر شاہ،بلال شیخ،زیشان اکرم سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ایم سی تلہ گنگ میں پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی بعد ازاں جناح پارک تلہ گنگ میں ہر بشر دو شجر مہم کے تحت اے ڈی سی آر مصور خان نیازی،اے سی تلہ گنگ،ڈی ایس پی سٹی تھانہ تلہ گنگ،چوہدری محمد صدیق،چوہدری غلام ربانی،سہیل نور پراچہ،سید وقار حیدر شاہ نے پودے لگائے۔

 اس کے بعد اے ڈی سی آر مصور خان نیازی،اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ محمد عمران کھوکھر،چیف آفیسر بلدیہ تلہ گنگ چوہدری محمد صدیق نے یوم آزادی کے موقع پر سٹی ہسپتال تلہ گنگ،تحصیل ہیڈ کوارٹر تلہ گنگ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی تیماداری کی اور ہسپتال میں مریضوں میں یوم آزادی کی مبارکباد اور مٹھائی تقسیم کی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top