ٖ منشیات فروشوں پر چوآسیدن شاہ پولیس کا ریڈ. ایک منشیات فروش زخمی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ راجہ خان زمان ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ نے محمد زراعت بلوچ ایس ایچ او کی زیر نگرانی ریڈنگ پارٹی ترتیب دی. پولیس پارٹی ڈنڈوت سمندری کے ایریا میں پہنچی جہاں دو پٹھان منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی.پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری میں ہوائی فائرنگ کی منشیات فروش فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ پڑے۔

منشیات فروشوں کا ایک ساتھی طارق ولد مانی خان اپنے بھاگنے والے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوکر گرگیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ زخمی منشیات فروش سے دو کلو گرام کے قریب چرس اور پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا.بقیہ 1 پٹھان منشیات فروش فائرنگ کرتے ہوئے پہاڑی علاقہ میں روپوش ہوگیا.پولیس کی بھاری نفری معہ ایلیٹ فورس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے.زخمی منشیات فروش کو فوری طبی امداد فراہم کرانے کیلئے زیرنگرانی پولیس بذریعہ ریسکیو 1122، ٹی ایچ کیوہسپتال چوآسیدن شاہ بھجوادیا گیا۔

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس کی اس جراءت مندانہ کاوش کو احسن الفاظ میں سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی اور ریڈنگ پارٹی کے آفیسر محمد زراعت انسپکٹر ایس ایچ او چوآسیدن شاہ،  سب انسپکٹر احمد اور انکے ہمراہی جوانوں کو انکی بہادری پر شاباش دی۔

عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی دبنگ آفیسر زراعت بلوچ اور ان کی پوری ٹیم کر خراج تحسین پیش کیا گیا.پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقی ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top