ٖ مسلم امہ کی مضبوط چٹان پاکستان وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


اسلامی جمہوریہ پاکستان مسلم دنیا کا واحد ملک بنتا جارہا ہے جس سے کافر، مشرک، بت پرست، حوارثی، منافق اور لادین مذاہب خوفزدہ ہوتے جارہے ہیں، اس صورتحال کو پیدا کرنے میں محب وطن پاکستانی اور عاشق رسول کی انتھک محنت لگن اور خلوص شامل ہے ان لوگوں میں سپہ سالار بھی ہیں سائنسدان بھی اور چند ایک سیاستدان بھی اور خاص طور پر صرف ایک محب وطن اسمگلر۔۔۔ 

معزز قارئین!! پاکستان کے خلاف دنیا کے شاطر عیار مکار ممالک ہوں یا ہمارے اندر چھپے ان کے سہولتکار یہ سب بھول گئے کہ انکی سازشوں عیاریوں دھوکہ دہی، منافقت اور جھوٹ کے ساتھ ساتھ جدید اور مہنگے ترین  ہتھیار رکھنے کے باوجود وہ پاکستان کی جانب سے ڈرے رہتے ہیں اسکی سب سے بڑی وجہ یہاں کی افواج اور قوم میں یکجہتی اخوت تنظیم اور جذبہ ایمان کی طاقت کے سامنے سب کے سب ڈھیر ہوجاتے ہیں، اسی لیئے یوم دفاع پر سپہ سالار پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں دشمنوں کو واضع کردیا تھا کہ ہم مسلمان ہتھیار نہیں اپنے ایمان پر لڑتے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم شہید ہوئے تو بہت بڑا درجہ پائیں گے اور غازی ہوئے تو بھی عزت و احترام اور بلند مقام پر دیکھے جائیں گے ۔۔۔۔ 

معزز قارئین

ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم
جیسے بھی ہوں حالات تیار ہیں ہم
اپنے ملک و قوم کے نگہبان ہیں ہم
پاکستانی قوم کے پاسبان ہیں ہم

دشمنانان پاکستان ہماری افواج کے خلاف کبھی خود تو اکثر ہمارے آستین کے سانپوں کو استعمال کرکے ہرزہ سرائی کرتے ہیں لیکن یہ جانتے نہیں کہ انہیں کس قوم اور کس افواج سے پالا پڑا ہے، وطن عزیز پاکستان اللہ اور اس کے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عطیہ اور مقدس ترین تحفہ ہے اس ملک کیلئے تحریک پاکستان کے موقع پر بھارت کے نیک پرہیزگاروں لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد وطن عزیز پاکستان ملا اس وطن کی عظمت شان اور قدر کو شہدائے پاکستان پاکستاں  نسلوں سے زیادہ کوئی نہیں جانتا یہی وجہ ہے کہ وہ نسلیں ہر وقت ہر لمحہ اپنے افواج کیساتھ جام شہادت کیلئے تیار رہتی ہیں اور انشاءاللہ یہ نسل پاکستان کی حفاظت، ترقی و تمدنی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہی ہے اور کرتی رہی گی۔۔

 معزز قارئین!! گزشتہ دنوں اسرائیل کے جنرل نے بیان دیا تھا کہ ہم انڈیا کیساتھ مل کر پاکستان سے نہیں لڑسکتے کیونکہ پاکستان کے پاس جو شاہین تھری میزائل ھے وہ بارہ منٹ میں پورے اسرائیل کو تباہ کرسکتا ھے۔ پاکستانی فوج نے دنیا کے کم ترین بجٹ میں سن دو ہزار دس  سے سن دو ہزار بیس تک کے دس سالوں میں اتنے جدید اور بڑی رینج کے میزائل بنائے ھیں کہ دنیا کے کسی بھی ملک کو تباہ کرسکتے ھیں۔ اِسی لیئے کچھ دنوں  پہلے روس کے جرنل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ایسے خطرناک میزائل ھیں جو امریکا اور روس مل کر بھی پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔

اس نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے بھی میزائل ھیں جو برآعظم افریقہ اور امریکا تک بھی پہنچ سکتے ھیں۔روسی جرنل آئی سی بی ایم   ٹیکنالوجی کے میزائل کی بات کررہاتھا جسکے پاکستان ابھی تک تجربات بھی نہیں کیئے مثال کے طور پر ٹیپو اور تیمور میزائل یہ دونوں وہ میزائل ھیں جنکے نشانے پر امریکا افریقہ اور یورپ سمیت پوری دنیا کے سارے ممالک ھیں اِن میزائلوں کے تجربات پاک فوج تب کرے گی جب امریکہ اور اسرائیل جیسے ممالک کیساتھ اعلانِ جنگ ھوگا۔

 دنیا کے سب سے کم بجٹ والی پاک فوج نے دنیا کےخطرناک ترین میزائل بنا کے رکھے ھیں کیونکہ پاک افواج ہمارا وہ ادارہ ھے جو ایک ایک روپے کو سوچ سمجھ کر خرچ کرتا ھے، پاک افواج کی حکمتِ عملی خلفاءراشدین کی پیروی پر ہوتی ھے اور پاک کوئی عام افواج نہیں ھے بلکہ اللہﷻ کیطرف سے ہم پر ایک نعمت ھے، ہمارے اسلافین بزرگان دین کئی ایک نے وطن عزیز پاکستان اور افواج پاکستان کیساتھ ساتھ مجاہدین اسلام کے گٹھ جوڑ اور مستقبل میں پاکستان کی کفار پر دہشت ہیبت اور ایمانی طاقت کے سبب ڈھیر ہوجائیں گے ۔۔۔

 معزز قارئین!! حالیہ اسرائیل روس اور امریکہ کی بوکھلاہٹ اور خوف پیشنگوئی کی صداقت پیش کرتی ہے، ہم پاکستانی قوم کو دشمنانان پاکستان کی ہر قسم کی سازش اور حرکات پر چوکنا رہنا چاہئے کیونکہ عصر حاضر میں شوشل میڈیا کے ذریعے ہماری نسل کو گمراہ کرنے کیلئے بھارت اسرائیل امریکہ اور دیکر ممالک تمام تر ذرائع اور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ہمیں سمجھنا ہوگا کہ پاکستان اور اسلام کے خلاف صرف اور صرف ہمارے دشمن ہی ہیں، قادیانی سمیت کسی بھی شکل میں ہمارے دشمن ممالک کے سہولتکار ہونگے ایسے لوگوں کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ اسلام، پاکستان اور افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے تھکتے نہیں۔

 ہمارے دشمن لاکھ مکاریاں کرلے لیکن انشاءاللہ وہ ناکام و نامراد ٹہریں گے، میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارے وطن میں چھپے سہولتکار کیفرکردار تک پہنچ جائیں گے اور پھر ہم اپنے دشمنوں کے منہ توڑ دیں گے، کل بھی میرا وطن مضبوط چٹان تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہیگا انشاءاللہ جب غداروں کا خاتمہ ہوگا تو میرا وطن روشن اور آباد ہوگا۔۔۔ پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top