کلرکہار (رپورٹ ملک عرفان) کلرکہار سرگودھا روڈ اور جھیل روڈ حالیہ بارشوں سے کھنڈرات میں تبدیل، ارباب اختیار خاموش تماشائی، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، دونوں سڑکوں پر بہت بڑے ٹریفک حادثات ہو سکتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق کلرکہار مین سرگودھا روڈ اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار کے آفس سے لیکر دربار عالیہ تک کھنڈرات میں تبدیل، بارش میں لینڈ سلینڈنگ سے روڈ کی اصل حالت غائب اور روڈ میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ہیں جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ کچھ دن پہلے ضلعی انتظامیہ سمیت سیاسی قیادت، صوبائی وزیر، ایم این اے، ایم پی اے کا وہاں سے گزر ہوا لیکن لگژری گاڑیوں میں سوار ہونے سے ان کو گہرے کھنڈرات کا پتہ نہ چل سکا، سڑک کی موجودہ حالت سے ٹریفک کا رواں دواں رہنا بہت مشکل ہے اور بعد اوقات ٹریفک کا بلاک رہنا معمول بن گیا ہے۔ مین سرگودھا روڈ پر ٹریفک کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے جو سکولز کھلنے سے مزید بڑھ جائے گا اگر سڑک کی یہ حالت رہی تو ٹریفک حادثات کے ساتھ ساتھ سکولز کے بچے بھی وقت پر سکول کالج نہیں پہنچ سکیں گے، کلرکہار میں سب سے بڑے سرکاری آفس اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کے مین گیٹ پر سڑک کا نام و نشان مٹ گیا ہے جو کہ اس آفس میں بیٹھے افسران کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ادھر جھیل روڈ پر قبضہ و لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے آبشاروں کے پانی کا رخ جھیل روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے، اس روڈ پر پیدل چلنا یا گاڑی چلانا دونوں ہی مشکل ترین کام ہیں، سیاحوں کے ایک وفد نے تحصیل پریس کلب کلرکہار کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلرکہار میں سیر و تفریح سے بہتر ہے کہ ہزاروں سال پرانے کھنڈرات دیکھ لیں۔ کلرکہار جھیل پر انتظامیہ و متعلقہ اداروں کی ناکامی و نا اہلی کی وجہ سے سیاحوں کی آمدورفت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، عوامی وفود نے دونوں سڑکوں کے حوالے سے انتظامیہ و سیاسی شخصیات پر شدید تنقید و غصے کا اظہار کیا کہ لگژری و سرکاری گاڑیوں میں سوار ہونے والے غریب عوام کی بہتری و فلاح کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ان دونوں سڑکوں کو جلد از جلد بحال کروائیں تاکہ آنے والے دنوں میں سکول کالجز کے طلباء و دیگر پبلک کو مالی جانی نقصان سے بچایا جا سکے ۔ |
---|
Related Posts
کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
موٹروے پر ایک اور خاتون کی جانب سے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آیا ہے، ویڈیو سوشل میڈ[...]
پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پروفیسر چوہدری افتخار احمد ریٹائر ہوگئے
چکوال (پریس ریلیز) پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پروفیسر چوہدری افتخار احمد محکمہ [...]
ضلع چکوال کے مختلف تھانہ جات میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری
چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن ا[...]
چوآسیدن شاہ کے اڈے میں ڈرائیورز اور اڈا مالکان میں ٹھن گئی
اتفاق کہون اڈا چوآسیدن شاہ میں پی ٹی اے سیکرٹری آفس لاہور کے ملازمین کی گاڑی ٹائم میں[...]
تھانہ چوآسیدن شاہ میں انسپکٹر زراعت بلوچ کو ایس ایچ او تعینات کیا جائے ۔ عوامی مطالبہ
چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآسیدن شاہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے. آر پی او راولپنڈی، ڈی[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.