ٖ دعا کواپنی عادت بنالیں وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

موت ایک اٹل حقیقت ہے، موت تو آنی ہے اور ہم نے جانا ہے جسطرح ہمارے آباؤ اجداد موت کو گلے لگا کر اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئے اسی طرح ہم نے بھی  اس دنیا سے جانا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا ہے کہ: ”آدمی جب مرجاتا ہے تو اس کا عمل موقوف ہو جاتا ہے مگر تین چیزوں کا ثواب جاری رہتا ہے۔ اول صدقۂ جاریہ کا، دوئم علم کا جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور سوئم نیک و صالح اولاد جو دعا کرے اس کیلئے‘‘۔ (صحيح مسلم: 4223، ترقیم فواد عبدالباقی: ١٦٣١)۔۔


دین اسلام کی برکت ہے کہ جب ایک بندہ ’’اللهُمَّ اغْفِرْ لِيّ ولوَالديّ وللمُسلمِينَ والمُسلمَاتّ والمُؤمنينَ والمُؤمناتّ الأحَياءِ مِنهُم والأمّواتْ‘‘ دعا کرتا ہے تو حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر دنیا سے گزرنے والے آخری مومن بندے تک کو اپنی دعاؤں میں شامل کر لیتا ہے۔۔ 


رحمت للعالمین وخاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺنےارشاد فرمایا کہ: جب تم میں سے کوئی نمازپڑھے اورکہے:’’التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ‘‘۔ (صحيح البخاري: 1202) اسی طرح جب ہم کسی کی نماز جنازہ ادا کرتے ہیں .


اور اس میں دعا کرتے ہیں: ’’اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيْرِنَا وَکَبِيْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا. اَللّٰهُمَّ مَنْ اَحْيَيْتَه مِنَّا فَاَحْيِه عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَه مِنَّا فَتَوَفَّه عَلَی الإِيْمَانِ‘‘ یااللہ! تو ہمارے زندوں کو بخش اور ہمارے مردوں کو، اور ہمارے حاضر شخصوں کو اور ہمارے غائب لوگوں کو اور ہمارے چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو اور ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو۔ یااللہ! تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے تو اس کو اسلام پر زندہ رکھ اور جس کو ہم میں سے موت دے تو اس کو ایمان پر موت دے۔‘‘


جیسا کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے: ’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان ۔۔ سورة آل عمران آیت (١٠٢) ۔۔۔ اور سب مل کر اللہ کی رسی مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ میں نہ پڑو (فرقوں میں نہ بٹ جانا)‘‘ سورة آل عمران آیت (١٠٣) ۔۔۔


معزز قارئین!! اپنے بزرگوں کی قبروں پر جایا کریں جیسا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ جنت البقع میں جاکر ہمیں دعا کرنے کی ترغیب دی، میرے عمل میں شامل ہے کہ میں قبرستان میں جاکر درود روحی کا تحفہ قرآنی آیات کیساتھ لازمی پیش کرتا ہوں، ہماری دعاوں کے منتظر ہمارے گزرے ہوئے لوگ رہتے ہیں ہماری محبت عقیدت اور ان کے حق کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ہم کچھ نہیں تو کم از کم جمعہ کو ضرور بلضرور قبرستان جاکر دعائیں پیش کریں۔


 بہتر ہے کہ درود روحی، درود تاج، درود ابراہیم، سورة فاتحہ، سورة اخلاص، سورة الکہف، سورة تبارک اور سورة یاسین کی تلاوت کے بعد دعاوں کا تحفہ پیش کرتے رہیں ان دعاوں کے ثمرات قاری کی زندگی میں بھی نظر آتے ہیں یاد رکھئے دعاوں کیساتھ ساتھ اعمال صالحہ کو اپنے زندگی کا حصہ ضرور بنائیں اللہ ہم سب کو صالحہ نیک باعمل با کردار با شرعا پرہیزگار بنائے تاکہ ہماری زبان بھی پاک و شفاف رہے آمین ثما آمین 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top