چکوال(ساجد بلوچ)ملک جاوید اقبال بھال کو پیپلز پارٹی ضلع چکوال کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی ذمہ داریاں ملنے پر نو منتخب نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چکوال ملک جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں ضلع چکوال میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنے قائدین کے اعتماد پر پورا اتروں۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں