چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ سینیئر صحافی ایم ڈی شیرازی میڈیا ہاؤس ملک عظمت کی والدہ کے انتقال پر رہنماء مسلم لیگ ن ایم پی اے مہوش سلطانہ اور سلطان راجہ عزم العمر نے اپنے پینل کے ہمراہ انکی رہائش گاہ پر ان سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر حاجی ملک مختار سابقہ چیئرمین، ملک بشیر للی سابقہ چیئرمین،راجہ ساجد اقبال سابقہ چیئرمین یو سی لہڑ سلطانپور،ملک صوبیدار امیر، شہزاد حیدر گجر،راجہ شاہین، ملک طارق،ابراہیم خان،راجہ شہزاد حمید، خاور شہزاد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ شرکاء نے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ ایم پی اے مہوش سلطانہ نے کہا کہ وا لدہ محترمہ کی وفات سیملک عظمت کی زندگی میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اسے پر کرنا ممکن نہیں۔ انہیں صبر و شکر کی تلقین کے ساتھ والدہ محترمہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہر کسی نے اس کا مزہ چکھنا ہے۔اللہ اپنے بندوں کو مختلف امتحانات کے ذریعے آزماتا ہے اور وہی بندے کامیاب ہوتے ہیں جن کے ہاتھ سے صبر و شکر کا دامن نہیں چھوٹتا۔ انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کی موت انتہائی سخت امتحان ہے، کیونکہ اس ہستی کی کمی کوئی بھی پورا نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں