چکوال( میڈیا سیل)سابق ممبر صوبائی اسمبلی و ضلعی صدر مسلم لیگ ن ضلع چکوال چوہدری سلطان محمد حیدر علی خان نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتار ی حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے اور اس عمل سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے شدید گھبراہٹ کا شکارہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انشاء اللہ منطقی انجام تک سڑکوں پر رہیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش میں اضافہ مہنگائی، کرپشن اور معاشرتی نا ہمواری نے غریب آدمی کو جیتے جی مار دیا ہے۔ جس کا حساب دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی نا اہل ٹولے کو دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مشکلات سے لا تعلق ہے اور عوام کے اوپر مہنگائی در مہنگائی کے بم گرا رہی ہے اور ایسے عالم میں عوام کی آزادی اظہا ررائے بھی چھین لینا چاہتی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں حکومتی نا اہلی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو بچانے اور عوام کے اوپر ظلم و ستم بند کروانے میدان عمل میں نکلی ہیں۔حکومت منفی ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کو دبا نہیں سکتی کیونکہ اپوزیشن کے پیچھے بائیس کروڑ عوام کھڑ ے ہیں۔ ایک کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے کچھ نہیں ہوگا، یہاں بائیس کروڑ کیپٹن صفدر حکومتی نا اہلی کا رونا رو رہے ہیں۔ |
---|
Related Posts
راجہ مظہر ہستال نے سنگل نیزہ بازی مقابلوں میں میدان مار لیا
ڈے اینڈ نائٹ نیزہ بازی پروگرام مونسپل سٹیڈیم چکوال شہر میں الحیدر رائل سٹار کلب صدر راجہ مظہر [...]
چکوال : سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے
پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئےمورخہ 9 مئی 2024[...]
بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پر پرتکلف افطار ڈنر
چکوال (راجہ افتخار سے) سرزمین چکوال سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت بلال احمد حال مقیم یو[...]
چکوال : پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پرسیمینارجاری
چکوال/ پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر خواتین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ب[...]
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک کو چکوال پریس کلب رجسٹرڈ می[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.