جنوبی امریکا میں واقع ملک ’پیرو‘ میں دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے جانوروں اور بچوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف کیلگری کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ پیرو میں قدیم تہذیب ’انکا‘ کے نام پر بچوں اور جانوروں کو زندہ بھینٹ چڑھایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قدیم تہذیب انکا کے ماننے والے دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے جانوروں اور بچوں کو زندہ دفن کرتے تھے۔ تحقیق کے دوران ماہرین کو اونٹ نما جانور لاما کے باقیات ملے، جس کے بارے میں ماہرین نے بتایا کہ انہیں زندہ مدفون کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق سفید لاما کی پانچ لاشیں ایک جگہ سے دریافت ہوئیں، اُن کے جسموں پر کسی چوٹ، زخم اور کاٹنے کے نشانات نہیں ملے۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر لیڈیو والدیز کا کہنا تھا کہ دریافت ہونے والی باقیات سے اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ ان کی موت کیوں ہوئی مگر ہم اپنے مشاہدے کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچے کہ انہیں زندہ دفن کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’چونکہ جانوروں کے حلق پر بھی کوئی نشان نہیں تھا اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ انہیں انکا کے پیرو کاروں نے زندہ بھینٹ چڑھایا‘۔ پروفیسر لیڈیو کا کہان تھا کہ ’انکا باشندے لاما کو مقدس سمجھتے تھے کیونکہ ان سے وہ دودھ، گوشت، کھال اور اون حاصل کرتے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل جیوگرافک کی تحقیقی ٹیم کو 140 بچوں کی لاشیں ملی تھیں جنہیں نشہ آور اشیا کھلا کر زندہ دفن کرنے کیا گیا تھا۔ |
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.