ٖ راستہ بھٹکی ہوئی اماں جی کے وارث مل گئے وائس آف چکوال (VOC)

سرال (عاصم بلال سے)راستہ بھٹکی ہوئی اماں جی کے وارث مل گئے۔ اماں جی کے بیٹے محسن عباس جن کا تعلق تھنیل فتوحی سے ہے، جو اپنی والدہ  کو سرکال کسر سے لے کے اپنے گھر روانہ ہو گیا۔ ویریفیکیشن اور حوالگی تمام پہلووں کو مد نظر رکھتے ہوئے اور پولیس کی موجودگی میں ہوئی۔

عوامی حلقوں نےمحمد اکبر، وسیم میاں اور سرکال کسر کے دیگر ان تمام افراد کی اس کاوش کو بہت سراہا  جنہوںنے کئی گھنٹے اماں جی کو حیلے بہانے سے مصروف  رکھااورمزید کہیں بھٹکنے نہیں دیا۔

  یاد رہے کہ مذکورہ بوڑھی خاتون گزشتہ روزدماغی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے راستہ بھول گئی تھی اورادارہ نے یہ خبرذاتی  طورپرگزشتہ روز مقامی وٹس ایپ گروپس میں شیئرکردی تھی۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top