چکوال (رپورٹ راجہ افتخار احمد) چکوال میں پچھلے ایک ہفتہ سے ہم لوگ پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر انتظامیہ کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مجال ہے کہ ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس ہوتی نظر آتی ہو۔ زیر نظر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیشہ ور زنانہ بھکاری چھٹی کے وقت مختلف اسکولوں اور خاص کر فوجی فاؤنڈیشن تلہ گنگ روڈ چکوال کے باہر بچوں کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بچے اور خاص طور پر بچیوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری طور پر ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں |
|---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں