کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کیلئے بڑا منصوبہ منصوبہ بنالیا، جس کے تحت کراچی کا کچرا اب بجلی بن کر دوڑے گا اور شہر کی صفائی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے کچرے سے بجلی بنانے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کچرے کو جلا کر اس سے بجلی بنانے کا منصوبہ ماحول دوست ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ کچرے سے بجلی بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ اگلے دو ہفتے کے اندر وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں روزانہ8 سے10ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس سے200 میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ امتیاز شیخ نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے سے کراچی کے کچرے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جاسکتا ہے اور بعد ازاں اس کا دائرہ سندھ کے دوسرے شہروں تک بھی پھیلایا جائے گا۔ |
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.