تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے تھانہ صدر میں اوباش شخص نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو نشہ آور چیزیں کھلائی اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ واقعے رپورٹ ہونے پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے نوٹس لیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس پر مقامی پولیس حرکت میں آئی اور ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم نے پولیس حراست میں دئیے گئے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہے۔ ملک میں کمسن بچے اور بچیوں کے ساتھ آئے روز زیادتی کے واقعات رونما ہونا عام خبر ہوگئی ہے، چند دن تک میڈیا اس خبر کو اپنی ہیڈ لائنز اور ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے اسی دوران پھر کسی بچے یا بچی سے زیادتی کی دل گرفتہ خبر سننے کو ملتی ہے، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ زینب زیادتی کیس کے ملزم کے علاوہ کوئی اور ملزم اپنے انجام کو نہیں پہنچ سکا ہے۔ گذشتہ ماہ ستائیس جنوری کو صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے بچوں سے زیادتی کے قانون میں ترمیم کا بل تیارکیا تھا، بل میں تجویز کی گئی ہے کہ بچوں سے زیادتی کے ملزم کی سزا موت یا عمر قید رکھی جائے۔ |
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.