ایم این اے ملک احسان ٹوانہ جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب پی ٹی آئی منتخب ہو گئے ۔میاں فضل ندیم کی جانب سے انکے اعزاز میں شاندار ظہرانہ ۔ ایم این اے صداقت عباسی ،راجہ نوید اختر ستی ایڈوائزر شمالی پنجاب سمیت دیگر کی شرکت ۔ شرکاء کی ملک احسان کو مبارکباد چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآسیدن شاہ ایم این اے خوشاب ملک احسان ٹوانہ پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ انکے اعزاز میں میاں فحل ندیم کی جانب سھ کور کمیٹی شمالی پنجاب کے لئے شاندار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ایم این اے صدر شمالی پنجاب صداقت عباسی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ندیم بٹنی، ایڈوائزر شمالی پنجاب راجہ نوید اختر ستی ،سیکرٹری انفارمیشن شیخ انیس، ساجد قریشی، ملک عظیم، ذیاد کیانی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ شرکاء نے ملک احسان ٹوانہ کوجنرل سیکرٹری شمالی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ مہمانوں کی تواضع نوع انواع پاکستانی کھانوں سے کی گئی ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔راجہ نوید اختر ستی نے ایم این اے خوشاب ملک احسان ٹوانہ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ |
---|
Related Posts
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.