چوآسیدن شاہ پولیس کی کاروائی مویشی چور گینگ گرفتار ۔ گینگ میں 2 عورتیں اور 2 مرد شامل ہیں ۔ مرد موقع سے فرار ۔ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لےکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) محمد مجاہد ولد افتخار ساکن محلہ شاہنی گٹی نے تھانہ چوآ میں درخواست دیتے ہوئے مئوقف اختیار کیا کہ میں نے 2 عدد شاخ بکریاں رکھی ہوئی ہیں۔ جو آج شام کو حسب معمول گھر آیا اور اپنی دونوں بکریوں کو باہر کھیوڑہ روڈ شاہنی گٹی کے پاس چرنے کے لئے چھوڑ دی اور حبیب الرحمان ولد محمد اسلم کے ساتھ گپ شپ میں مصروف ہو گیا کہ بوقت 05 بجے شام ایک کار برنگ سیاہ ایکس ایل آئی رتوچھہ کی جانب سے آئی اور بکریوں کے پاس آکر رک گئی۔ کار میں ایک مرد اور ایک عورت باہر نکلے اور میری بکری مالیتی 35 ہزار روپے اٹھا کر گاڑی کی ڈگی میں ڈالی اور بھاگ نکلے جو میں نے شور واویلا کیا اور میں اور حبیب الرحمان موٹرسائیکل پر ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا جو ڈلوال چوک چوآسیدن شاہ روک لیا جہاں پر کافی لوگ اکھٹے ہو گئےجن میں دو اشخاص کار سے نکل کر بھاگ گئے جن کے بعد میں نام و پتے ڈرائیور کار ارسلان ولد محمد حنیف ساکن سرکال مائر چکوال 2 عمران ولد غلام پینٹر ساکن چوآسیدن شاہ، شہناز بی بی بیوہ علی حیدر، قمر سلطانہ زوجہ سلیم اختر سکنائے گلی نمبر 18 محلہ اشرف ٹائون چکوال معلوم ہوئے ۔ دونوں عورتوں شناز بی بی، قمر سلطانہ و گاڑی نمبری PV/532 اسلام آباد بکری ہیش کرتا ہوں ۔ ملزم نے مقدمہ درج کر کے واقع کی تفشیش شروع کردی ۔ یاد رہے پچھلے کئی روز سے مویشی چوری کی مختلف وارداتیں سرزد ہورہی تھیں۔ |
---|
Related Posts
کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
موٹروے پر ایک اور خاتون کی جانب سے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آیا ہے، ویڈیو سوشل میڈ[...]
پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پروفیسر چوہدری افتخار احمد ریٹائر ہوگئے
چکوال (پریس ریلیز) پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پروفیسر چوہدری افتخار احمد محکمہ [...]
ضلع چکوال کے مختلف تھانہ جات میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری
چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن ا[...]
چوآسیدن شاہ کے اڈے میں ڈرائیورز اور اڈا مالکان میں ٹھن گئی
اتفاق کہون اڈا چوآسیدن شاہ میں پی ٹی اے سیکرٹری آفس لاہور کے ملازمین کی گاڑی ٹائم میں[...]
تھانہ چوآسیدن شاہ میں انسپکٹر زراعت بلوچ کو ایس ایچ او تعینات کیا جائے ۔ عوامی مطالبہ
چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآسیدن شاہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے. آر پی او راولپنڈی، ڈی[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.