چکوال(راجہ عبدالغفار سے) ملت مشینری جہلم روڈ پر چوری کی واردات،چور تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے تفصیلات کے مطابق جہلم روڈ بر لب سڑک بالمقابل اٹک پیٹرول پمپ ملت مشینری کے تالے کاٹ کر چور دوکاندار کی جمع پونجھی پر ہاتھ صاف کر گئے ۔ عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ پر چوری کی واردات انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت ہے عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم روڈ پر گشت کا دورانیہ بڑھایا جائے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں