ٖ چوہدری خورشید بیگ اور وائس چیئرمین مرزا محمد اشرف نے یونین کونسل کا چارج سنبھال لیا وائس آف چکوال (VOC)


یئرمین یونین کونسل چوہدری خورشید بیگاور وائس چیئرمین مرزا محمد اشرف نے یونین کونسل کا چارج سنبھال لیا ۔
دفتر یونین کونسل جاتے ہوئے دوکانداروں اور عوام کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی 
 دفتر یونین کونسل پہچنے پر سیکرٹری یونین کونسل اور دیگر عملے کی طرف سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔
 صحافیوں کے ساتھ خصوصی گفتگو میں تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ۔

ڈھڈیال (آصف علی سے)یونین کونسل ڈھڈیال کے چیئرمین اچوہدری خورشید بیگ اور وائس چیئرمین مرزا محمد اشرف نے تمام کونسلر کے ساتھ باقاعدہ کام شروع کر دیا مین بازار ڈھڈیال سے سے گزرتے وقت دوکانداروں اور عوامی حلقوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اوردفتر یونین کونسل پہچنے پر سیکرٹری یونین کونسل اور عملے کے دیگر ارکان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ۔

چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ عوامی خدمت کا منشور لے کر میدان میں ائے تھے اور اب بھی عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے انہوں نے کہا کہ میں وائس چیئرمین ضلع چکوال بھی ہوں اور سابقہ دور میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں انہوں نے کہ ڈھڈیال کو پارک جیسی تفرہی سہولت دینے پر جنرل فیض حمید کا شکر گزار ہوں تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کرائی گئی جو کہ سید اظہر عباس شاہ ہمدانی نے کرائی ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top