|
ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن کا چکوال پیٹرولنگ پوسٹ کا دورہ،قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کے احکامات صادر کیے چکوال (راجہ عبدالغفار سے)ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ نے ہمراہ ڈی ایس پی چکوال/ راولپنڈی بابر ممتاز انچارج پی ایچ پی اٹک عابد خان نے چکوال پٹرولنگ پوسٹ پڑہال اور ڈھوک پٹھان کا دوری کیااور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد بن اشرف اور ایس پی انویسٹی گیشن چکوال فیصل سلیم سے بھی ملاقات کی ۔ دوران وزٹ انچارج پوسٹ ڈیوٹی آفیسرز،محرران اور عملہ کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔اور تمام عملہ کو دل جمعی سے کام کرنے کی ہدایت کی ڈسپلن اور فورس کے امیج کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں ،عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کے احکامات صادر کیے ۔ |
|---|
وائس آف چکوال
»
چکوال
» ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن کا قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کاحکم
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)


0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں