ٖ دریا میں‌ نہانے والے بچے کو مگرمچھ گھسیٹ‌ کر لے گیا وائس آف چکوال (VOC)

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی صوبے کلیمنتن کے جزیرے بورنیو میں واقع دریا میں دو بھائی اور والد کے ساتھ تیراکی کررہے تھے کہ اسی دوران مگرمچھ آیا اور پانی میں نہانے والے بچے کو دبوچ کر گھسیٹتا ہوا لے گیا۔

مگرمچھ نے بچے کو منہ سے دبایا اور چند سیکنڈ میں نگل گیا۔ بچے کے والد اور بھائی نے اپنی آنکھوں سے یہ خوفناک منظر دیکھا اور وہ کچھ چاہتے ہوئے بھی کچھ نہ کرسکے۔


ریسکیو حکام کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو اہلکاروں نے فوراً پانی میں چھلانگ لگا کر بچے کو بچانے کی کوشش کی مگر انہیں دریا سے بچے کے اعضاء ملے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے جمعرات کے روز پیش آیا، بچے کو نگلنے والے مگرمچھ کی لمبائی تقریبا چھ میٹر کے قریب تھی۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top