چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآسیدن شاہ جنازہ گاہ کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے ۔جسکی تکمیل سے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔ شہر میں جنازہ گاہ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔جس پر علاقہ کے معززین نے اس کام کا آغاز کرتے ہوئے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی اور اس کمیٹی نے کام کا آغاز کیا اور آج جنازہ گاہ کے لنٹر کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔ ایم پی اے مہوش سلطانہ نے جنازہ گاہ کی کمیٹی کو تعمیراتی کام کے لئے چیک دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے ۔جو دنیا و آخرت دونوں میں بھلائی کا سبب بن سکیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سلطان راجہ عزم العمر، سابقہ چیئرمین حاجی ملک مختار،الحاج ملک یونس، ملک صوبیدار امیر،ملک بشیر لِلی، ملک اللہ دتہ ،ملک اسلم، ملک افضل سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں