ٖ کرائے کے غنڈوں سے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چکوال وائس آف چکوال (VOC)

چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے)چوآسیدن شاہ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ سیکرٹری جنرل تحصیل کلر کہار دلاور ممتاز وسنال، صدر یوتھ ومگ چوآ ملک زاہد امیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال، مصدق ملک و مسلم لیگ ن کی سینیئر قیادت پر پی ٹی آئی کے کرائے کے غنڈوں کے حملہ کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ ہم بھی ایسی حرکتیں کر سکتے ہیں جذبات صرف پی ٹی آئی کے جوانوں میں نہیں بلکہ مسلم لیگی شیروں میں بھی ہیں لیکن ہمارے  قائدین نے ہمیں ایسا سکھایا نہیں سکھایا ۔انہوں نے کہا کہ ایسی گھٹیا حرکتیں اور اوچھے ہتکھنڈے، بدمعاشی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ مافیاز کرتے ہیں، اور پی ٹی آئی ایک مافیا بن چکا ہے۔ یہ پی ٹی آئی کا پارلیمنٹرینز پر حملہ ہی نہیں، بلکہ یہ پارلیمان پر حملہ ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کی بوکھلاہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ مسلط شدہ حکومت اپنی آخری سانسیں لی رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس غنڈہ گردی کو دیکھ کر مرحوم مشاہد اللہ خان کا ایوان بالا میں پڑھا گیا شعر یاد آیا۔ کمینے جب عروج پاتے ہیں اپنی اوقات بھول جاتے ہیں۔کتنے کم ظرف ہوتے ہیں غبارے چند پھونکوں سے پھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائےگا۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top