چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) ملک تنویر اسلم اعوان ایم پی اے پی حلقہ پی پی 22،نائب صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سیاست میں ایک نئی روایت قائم کی گئی جو گالی گلوچ سے اب تشدد اور ماردھاڑ تک آپہنچی ہے ۔ جب اپوزیشن سے مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رہی تو تشدد پر اتر آئے لیکن اس تشدد کو روکنا ہم جانتے ہیں اگر آپ کے کارکن جذباتی ہیں یا محکمہ جذبات ہے تو ہمارے پاس بھی جذبات ہیں۔ اور جواب دینا بھی جانتے ہیں مگر سیاست اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز پر حملہ غنڈہ گردی ہے اور مسلم لیگ ن اس غنڈہ گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی.انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ، مسلم لیگ ن اِن اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔ |
---|
وائس آف چکوال
»
تلہ گنگ
» مسلم لیگی قیادت پر حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ایم پی اے ملک تنویر اسلم اعوان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں