چکوال(راجہ عبدالغفار سے)ڈب روڈ پر ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،اہل محلہ نے ملکر آگ بجھائی،گھریلو سامان جل کر خاکستر۔ تفصیلات کے مطابق چکوال شہر محلہ ڈب روڈ جہلم روڈ گلی نمبر 4 ایک پٹھان شہری کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اہل محلہ کی بر وقت امداد سے آگ پر قابو پا لیا گیا معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اہل محلہ نے ریسکیو 1122 کو بروقت کال کی مگر فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر نہ پہنچ سکی ۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں