ٖ ڈاکٹرزنے کمرمیں پیوست سریانکال کربچے کی زندگی بچالی وائس آف چکوال (VOC)

کراچی : جناح اسپتال میں ڈاکٹرز نے پیٹھ میں پیوست سریا نکال کر انتہائی پیچیدہ آپریشن کامیابی سے انجام دے کر بچے کی جان بچالی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کے رہائشی 14 سالہ بچے نصرت ولد عبداللہ کو اتوار کی صبح جناح اسپتال انتہائی نازک حالت میں لایا گیا تھا جس کی پیٹھ میں سریا پیوست ہوگیا تھا۔


جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ بچے کی حالت انتہائی نازک تھی، سریا ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچاتے ہوئے جسم کے اندر پیوست تھا جس کے بعد بچے کا آپریشن انتہائی پچیدہ تھا۔


ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے انتہائی مہارت سے بچے کی پیٹھ سے سریا نکال کر آپریشن کامیابی سے انجام دیا اور بچے کی جان اب خطرے سے باہر ہے، خوشی ہے کہ آپریشن کامیاب رہا ہے۔

 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top