ٖ مقامی صحافی کے ساتھ ایم این اے کے ناروا سلوک کے خلاف بھرپوراحتجاج وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (ابرارحسین بھٹی سے)مقامی صحافی فیصل اعوان کے ساتھ ایم این اے کے ناروا سلوک کے خلاف چکوال پریس کلب میں ضلع بھر کے صحافیوں کا بھرپور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ ۔

دو دن قبل مقامی صحافی فیصل اعوان کے ساتھ ایم این اے سردار زوالفقار دلہہ کے ناروا سلوک نے چکوال کے تمام تنظیموں کے عہدیداران کو ایک جگہ متحد کر دیا چکوال پریس کلب میں ضلع بھر کے صحافیوں کے علاؤہ راولپنڈی سے بھی صحافی دوستوں نے شرکت کی ۔


اس احتجاج میں صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیم ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی جس میں سینئر نائب صدر پاکستان زون ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری صدر پنجاب زون راجہ افتخار احمد ضلعی صدر سید مہدی شاہ سہیل وقار راجہ گلشیر جمالوال ملک مسعود ابرار بھٹی جبکہ سینئر صحافی اظہر کہوٹ مہران ظفر امیر عباس منہاس الحاج امیر بھٹو خالد ملک قاضی وسیم زیب زیبی راجہ وسیم احمد اور دیگر صحافی دوست  شامل تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری کا کہنا تھا کہ ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل تمام صحافیوں کے حقوق کی بات کرتی ہے اور پوری دنیا میں جہاں کئی بھی کسی بھی صحافی کے ساتھ انتظامی زیادتی ہو گی ہم اسکے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے  چکوال پریس کلب میں آئے ہوئے صحافیوں نے باہمی اتفاق رائے سے مقامی ایم این اے کی کوریج کا مکمل بائیکاٹ کر دیا جبکہ آخر میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جو تحصیل چوک کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top