ٖ چک بیلی کے علاقہ باہیا میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین وائس آف چکوال (VOC)


راولپنڈی(نامہ نگار)تھانہ چونترہ پولیس کی اہم کاروائی،گزشتہ ہفتے چک بیلی کے علاقہ باہیا میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین، مقتول محسن جاوید کی بیوی ثناء اور اس کا آشنا تیمور علی قاتل نکلے، ملزم تیمور کے قبضہ سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل برآمد ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔


 ایس پی صدر کی زیرنگرانی ایس ایچ او چونترہ عبدالعزیز اور انچارج چوکی چک بیلی راجہ عماد نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے چک بیلی کے علاقہ باہیا میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین کرتے ہوئے مقتول محسن جاوید کی بیوی ثناء اور اس کا آشنا تیمور علی کو گرفتار کرلیا، ملزم تیمور کے قبضہ سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول محسن جاوید کی چند سال قبل ثناء بی بی سے شادی ہوئی تھی،ملزم تیمور اور ثناء کے آپس میں 04 سال سے مراسم تھے، ملزمان نے منصوبہ بندی سے محسن جاوید کو قتل کیا، مقتول کی بیوی نے وقوعہ کے وقت بے ہوش ہونے کا ڈرامہ رچایا، مقتول کو قتل کرنے کے بعد شادی کرنا تھی، پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، مدعی نے زمین کے تنازعہ پر چند مخالفین کو نامزد کیا تھا۔


چونترہ پولیس نے جدیدٹیکنالوجی اور  سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اصل ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،محسن جاوید کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان کی گرفتاری پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے ایس پی صدر ایس ایچ او چونترہ اور تفتیشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزدلوائی جائے۔


0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top