ساہیوال (ابراربھٹی سے)ایس ایچ او کسووال چوہدری اللہ دتہ کی اہم کاروائی مختلف وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک ۔تفصیل کے مطابق دو موٹر سائیکل پہ سوار مسلحہ ڈاکوؤں نے 120/7 کے رہائشی گندم کے بیوپاری رشید رحمانی جو بنک سے گندم کی پیمنٹ لے کر آرہے تھے کا پیچھا کیا اور 2/14ایل لاٹاں سکول کے قریب کار کے ٹائروں میں بریسٹ مار کر۔ روکا جس میں کار ڈرائیور نے ہشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار موٹر سائیکل سے ٹکرا دی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا اور وہ دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر 124/7r پل کی طرف بھاگ نکلے جس کی 15 پر کال چلی تو پہلے سے 124/7r پل پر ناکہ لگائے ہوئے ایس ایچ او کسووال چوہدری اللہ دتہ اور اس کی ٹیم سے ان ڈاکوؤں کا سامنا ہوگیا۔ ْ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور پولیس کی جوابی فائرنگ پر دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کا تعلق 12میل ضلع خانیوال سے بتا جاتا ہے اہلیان کسووال نے ایس ایچ او کسووال اور اس کی ٹیم کی اہم کاروائی کو علا قہ کسووال کے امن کے لیئے اہم قرار دیا ہے |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں