ٖ 25شال قبل غائب ہونے والا نوجوان اچانک گھرپہنچ گیا وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (سہیل وقار سے)سن 1996میں اچانک گھر سے غائب ہونے والے نویں جماعت کے طالب علم کی 25 سال بعد بیوی بچوں سمیت اچانک  گھر آمد تفصیلات کے مطابق چکوال کے نواحی گاوں باغ زیر داخلی منگوال سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم سرفراز آج سے کم و بیش پچیس سال قبل ملت چوک چکوال سے اچانک غائب ہو گیا تھا سرفراز کے والد محترم  مظفر اور بھائ یونس نے سرفراز کو ڈھونڈنے میں کوئ کسر نہ چھوڑی ۔

مظفر نے اپنے بیٹے سرفراز کو ڈھونڈنے میں سب کچھ داو پر لگایا چکوال میں گھر اور لاہور میں قیمتی پلاٹ فروخت کر کے سرفراز کو ڈھونڈنے میں دن رات ایک کیے رکھا لیکن سرفراز کا کچھ پتہ نہ چلا بد قسمتی  سے بیٹے کے غم میں مظفر دو سال قبل انتقال کر گیا جبکہ مظفر کی ماں  دن رات بیٹے کے لیے تڑپتی رہتی اور بیٹے کے   لیے دعائیں کرتی رہتی  ۔


آخر کار سرفراز اپنے گاوں  باغ زیر کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے گھر پہنچ گیا۔ گھر والوں کو بتایا کہ میں سرفراز کا دوست ہوں لیکن گھر والوں نے پچیس سال بعد پہلی ہی نظر میں سر فراز کو پہچان لیا اور کہا تم سرفراز کے دوست نہیں سرفراز ہو بھائ اور ماں کے گلے لگ کر دھاڑیں مار کر رونے لگا ماحول دیدنی ہو گیا جب والد محترم کے بارے پوچھا تو بھا ئی نے بتایا وہ دو سال قبل فوت ہو گئے ہیں تو سرفراز آبدیدہ ہو گئے اور ماحول افسردہ ہو گیا۔

 سرفراز نے بتایا کہ میں نادانی میں غائب ہونے کے بعد میانوالی کے ایک گاوں میں پہنچا وہاں ایک شخص کے پاس ملازم بھرتی ہوا بعد ازاں اس شخص نے مجھے بیٹا بنا لیا اور مجھے والدین کی طرح پیار دیا  اور بعد ازاں اپنی بھتیجی سے میری شادی کرا دی آج میری ایک بیٹی جس کی عمر سات سال اور بیٹا جس کی عمر پانچ سال ہے سرفراز کا ایک ٹریلا ہے اور میانوالی میں زمین بھی ہےکافی سیٹ ہوں۔

 علاقہ کے لوگ مبارکبادیں دینے گھر  آ رہے ہیں پورے علاقہ میں خوشی کا سماں ہے  

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top