چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) تلہ گنگ چکوال روڈ پر بلکسر کے قریب تلہ گنگ سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو کچل دیا میاں بیوی جانبحق تفصیلات کے مطابقتلہ گنگ سے راولپنڈی جانے والی بس نے بلکسر کے قریب موٹر سائیکل کو کچل ڈالا جس سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج،مین تلہ گنگ روڈ پر دھرنا اور سڑک بلاک کردی مظاہرین کا کوچ کے ڈرائیور کی گرفتاری اور ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کے خود موقع پر آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے دنوں بڑی بسوں کے خلاف ٹریفک پولیس چکوال نے کریک ڈاؤن شروع کیا تھا مگر وہ محض میڈیا اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ثابت ہوا خیال کیا جاتا ہے کہ ان بسوں کے ڈرائیور دوران ڈرائیونگ نشہ کا استعمال بھی کثرت سے کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بدبخت ڈرائیور کئی قیمتی جانوں کا نقصان کر چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹریفک پولیس چکوال محض خانہ پوری کے بجائے حقیقی معنوں میں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں ۔ |
---|
وائس آف چکوال
»
تلہ گنگ
» تلہ گنگ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوارمیاں بیوی کو کچل ڈآلا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں