اترپردیش : شادی کا دن کسی بھی جوڑے کے لیے انتہائی خوبصورت اور یادگار دن ہوتا ہے، لیکن اگر اِسی دن اگر والدہ کی جانب سے دلہے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جائے تو اس سے زیادہ قابل افسوس بات کیا ہو سکتی ہے۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں شادی کا خوبصورت دن دلہے کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، دلہے کو اپنی ہی ماں نے سینکڑوں مہمانوں کے سامنے چپلوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں وائر ل ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاؤں میں دلہا دلہن کی اسٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا دلہن ایک خوبصورت سن فلاور اسٹائل میں تیار کیے گئے اسٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے میں مصروف تھے کہ اچانک دلہے کی ماں نے اسٹیج پر چڑھ کر پہلے توڑ پھوڑ کی اور پھر چپل اتار کر دلہے بنے بیٹے کو مہمانوں کے سامنے مارنا شروع کر دیا۔ شادی میں شریک چند مہمانوں نے آگے بڑھ کر خاتون کو زبردستی اسٹیج سے اتارا، بعد ازاں ویڈیو میں خاتون کو شادی کی تقریب سے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق والدہ کی دلہا بنے بیٹے پر تشدد کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ والدہ بیٹے کی دوسری ذات کی لڑکی سے شادی پر ناخوش تھی، بیٹے نے خاندان کی مرضی کے خلاف جاکر انکیتا نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ کورٹ میرج کے 3 ماہ بعد لڑکی کے والد نے فیصلہ کیا کہ بیٹی اور داماد کی شادی کی تمام رسمیں مقامی ہال میں ادا کی جائیں گی اور جب اس شادی کی خبر لڑکے کی ماں کو ہوئی تو انھوں نے ہال پہنچ کر اپنے بیٹے کو چپل سے مارنا شروع کر دیا۔بھارت میں شادی کے وقت ذات پات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، یہ رسم ہندو ؤں میں کافی عام ہے۔ ہمسایہ ملک میں ذات پات کی وجہ سے اکثر اوقات جھگڑے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں |
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.