ٖ کے ٹو ٹی وی کے زیر اہتمام قصبہ خانپور میں ایک شاندار پروگرام وائس آف چکوال (VOC)

چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) کے ٹو ٹی وی کے زیر اہتمام خطہ پوٹھوار کی ثقافت پر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین چکوال کے قصبہ خانپور میں ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ۔

پروگرام کی میزبانی سرپرست اعلیٰ ایف بی نیوز میڈیا گروپ و سیکرٹری کواڈنیٹر چکوال پریس کلب راجہ فرحت بشیر ایڈووکیٹ و عہدیداران ممبران ایف بی نیوز میڈیا گروپ نے کی  ۔

تفصیلات کے مطابق

کے ٹو ٹی وی نے حسب روایت خطہ پوٹھوار کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے چکوال کے قصبہ خانپور میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا ۔

پروگرام کو مشہور اینکر سید منتظر امام رضوی نے ہوسٹ کیا ۔

پروگرام میں ڈھول گیت سمی پوٹھواری شاعری اور دیگر ثقافتی رنگوں کو بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا  ۔

اس تقریب میں چکوال اور اسلام آباد سے صحافیوں کی بھی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں بانی چیئرمین پوٹھوار یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹر عتیق فرہاد راجہ نوید  ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری صدر پاکستان ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل صدر پنجاب راجہ افتخار احمد صوبائی کواڈنیٹر ملک نصیر  صدر چکوال پریس کلب  شیفق ملک جنرل سیکرٹری زوالفقار میر سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر انفارمیشن سیکرٹری راجہ ثاقب عباس سینئر صحافی و مشہور شاعر ملک صفی الدین صفی ملک محمد علی سیئنر صحافی و چیف ایڈیٹر کمرشل پوائنٹ اظہر حسین کہوٹ ملہال مغلاں کے نوجوان صحافی سجاد احمد  ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ڈاکٹر مختار سرور خان نیازی ڈاکٹر ارسلان یعقوب ڈاکٹر وجدان ایف بی نیوز میڈیا گروپ کےمحمد وقار محمد صدیق محمد اسرار زیب زیبی نوجوان صحافی آمین خان راجہ شیر بلال اختر خان صدر آر یو جے راولپنڈی اور اہلیان علاقہ نے کیثر تعداد میں شرکت کی ۔

پروگرام ہوسٹ سید منتظر امام رضوی نے شاندار انتظامات کرنے پر بیوروچیف کے ٹو ٹی وی راجہ فرحت بشیر ایڈووکیٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

پروگرام آج کے ٹو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top