ٖ چوآسیدن شاہ کے اڈے میں ڈرائیورز اور اڈا مالکان میں ٹھن گئی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

اتفاق کہون اڈا چوآسیدن شاہ میں پی ٹی اے سیکرٹری  آفس لاہور کے ملازمین کی گاڑی ٹائم میں ڈالنے پر ڈرائیورز اور اڈا مالکان میں ٹھن گئی

ڈرائیورز نے مجبور اڈا مالکان کی بات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ روکنے کا عندیہ دے دیا

چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے)اتفاق کہون اڈا چوآسیدن شاہ میں پی ٹی اے سیکرٹری آفس لاہور کے ملازمین کی گاڑی ٹائم میں ڈالنے پر ڈرائیورز اور اڈا مالکان میں ٹھن گئی تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ اڈہ اتفاق کہون اڈا کے مالک نذیر احمد نیازی نے گاڑی مالکان سے میٹنگ کے دوران بتایا کہ اکبر نامی شخص کابیٹا اور اس کا بھتیجا پی ٹی اے سیکٹریری لاہور  کے دفتر میں ملازم ہے جو اپنے افسروں سے چکوال کی  آرٹی اے سیکٹری پر فون پر دباؤ ڈلوا رہا ہے کہ اسکی گاڑی اتفاق کہون اڈا چوآسیدن شاہ سے جلال پور ٹائم میں ڈالی جائے جبکہ افسران نے انہیں بلوا کر اسکی گاڑی کو چلانے کے لیے دباؤ بھی ڈالا  جس پر میں مجبور ہو کر ان سے وعدہ کر آیا کہ آپکی گاڑی ٹائم میں ڈال لی جائیگی جس پر ٹرانسپورٹروں نے نزیر احمد نیازی کی بات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے گاڑی ان کے ٹائم میں اڈا سے چلانے پر ہڑتال کا عندیہ دے دیا  ۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کو اڈا سے چلانے پر ہمارا نقصان ہوتا ہے لہزا ہمیں یہ فیصلہ قابل قبول نہیں ابھی اڈا مالک نذیر احمد نیازی اور ٹرانسپورٹرز کی میٹنگ جاری تھی کہ اسی دوران اکبر نامی شخص بھی آگیا جس کے بعد ٹرانسپورٹرز کی اڈہ مالک نذیر احمد نیازی اور اکبر نامی شخص سے کافی تلخ کلامی بھی ہوئی اور ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں نے احتجاج گاڑیاں کھڑی کر دیں جس کے کافی دیر بعد ٹرانسپورٹرز کو مطمئن کرکے گاڑیاں چلانے پر راضی کیا گیا اور اکبر نامی شخص کو بھی حکمت عملی اپنانے پر واپس بھیج دیا گیا  اڈا مالکان اور اکبر نامی شخص کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا غصہ بد ستور قائم ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ گاڑی چلائی گئی تو احتجاج بھی کریں گے اور راستہ بھی بند کریں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈی سی چکوال سے مطالبہ کیا کہ سرکاری عہدوں کے سہارا لیکر ان کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والے لوگوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top