قاہرہ: پیسے کے لالچی شخص کی شرمناک ترین حرکت، برہنہ ہو کر پورے گاوں میں گھومتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے صوبہ الشرقیہ کے ایک گاوں میں پیش آئے واقعے نے مصریوں کو پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ پیسے کے لالچی 40 سالہ مصری شخص چند لاکھ روپے کی شرط جیتنے کیلئے شرم و حیاء کو مکمل طور پر بھول گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص ایک مویشی فروش ہے جو مالی طور پر مستحکم ہونے کے باوجود پیسے کا لالچی ہے۔ اس شخص نے اپنے ایک دوست کیساتھ شرط لگائی کہ اگر وہ برہنہ ہو کر پورے گاوں میں گھوم لے تو پھر اسے 25 ہزار مصری پاونڈ ادا کرنا ہوں گے۔ شرط لگانے کے بعد یہ مویشی فروش برہنہ ہو کر پورے گاوں کا چکر لگانے کیلئے نکل پڑا۔ ایک برہنہ شخص کو سرعام گھومتے دیکھ کر لوگ شرم و حیاء اور خوف کے مارے اپنے گھروں میں گھس گئے، جبکہ کئی لوگوں نے اس شخص پر کپڑا ڈالنے کی کوشش بھی کی، لیکن اس مویشی فروش نے کسی شخص کو اپنے قریب نہ پھٹکنے دیا۔ بعد ازاں شرط جیتنے کے دعوے پر اس شخص نے اپنے دوست سے طے شدہ رقم حاصل کی اور پھر برہنہ حالت میں ہی اپنے گھر کے سامنے بیٹھ کر رقم گنتا رہا۔ اہل علاقہ نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ شخص صرف پیسے کا ہی لالچی نہیں ہے، بلکہ اس کی حرکتیں بتاتی ہیں کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔ |
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.