تلہ گنگ ( مسعود اعوان سے)تلہ گنگ ایم سی گرلز سکول کے زیر اہتمام شجر کاری وصفائی کے حوالہ سے آگاہی واک کا اہتمام آگاہی واک مونسپل کمیٹی تلہ گنگ سے شروع ہوئی اور الفلاع چوک سے ہوتے ہوئے ایم سی گرلز سکول میں اختتام پزیر ہوئی واک میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اعتزاذ اسلم مارتھ ،چیف آفیسر مونسپل کمیٹی تلہ گنگ ، سید وقار شاہ انچارج ٹائیگر فورس اورایم سی گرلز سکول کی طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بچیوں نے شجرکاری اور صفائی کے حوالے سے بینرز اُٹھا رکھے تھے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اعتزاذ اسلم مارتھ نے کہا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے گھروں اور تمام جگہوں کو صاف ستھرا رکھیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ملک کو فضائی آلودگی سے بچائے |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں