ٖ بھگوال گاؤں میں غیر متعلقہ لوگوں گا داخلہ منع ،بھگوال یوتھ کا فیصلہ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

چکوال(قمرعباس سے) ضلع چکوال میں بڑھتے ہوئے  جرائم کی وجہ سے بھگوال یوتھ نے اس بات کا اعلان کر دیا کہ اب بھگوال میں غیر متعلقہ لوگوں کا داخلہ منع ہے ۔ کوئی بھی بھکاری،  خام مال اٹھانے والے کباڑیے اور ان کے ساتھ ساتھ پھری والے لوگوں کا داخلہ بھگوال میں بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل بھگوال یوتھ نے اس بات کا اعلان کیا کہ ضلع چکوال میں بڑھتے ہوئے کرائیم کی وجہ سے اب بھگوال گاؤں میں غیر متعلقہ لوگوں کا داخلہ منع ہے۔ اس سلسلے میں پہلے کچھ روز اس معاملے کی کمپین چلائی جائے گی جس میں بھگوال گاؤں کے داخلی راستوں پر پوسٹر لگائے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اس کمپین کو چلایا جائے گا ۔

 کمپین کے بعد کسی غیر متعلقہ شخص کو بھگوال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ اگر کوئی بغیر مقصد چکوال کے گاؤں بھگوال میں داخل ہوا تو اس کے خلاف تھانہ نیلا چکوال میں ایف آئی آر کےلیے بھگوال کے لوگ درخواست دیں گے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top