ممبئی : بھارت میں طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔طیارے کے خریدار نے جہاز کو رکھنے کے لیے ائیرپورٹ کا ہینگر استعمال کرنے کی بجائے گھر کے قریب رکھنا چاہا تھا۔طیارے کو ٹرک پر سوار کرایا گیا جو منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی پل کے نیچھے پھنس گیا۔ بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق دلی ائیرپورٹ کے نزدیک مرکزی شاہراہ پر ٹرک پر لدا ایک بڑا طیارہ پل کے نیچھے سے گزرنے کے دوران اونچائی زیادہ ہو جانے کی وجہ سے پھنس گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ پل تلے پھنسا ہوا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساتھ والی سڑک پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔طیارہ ایک ٹرک پر لدا ہوا ہے تاہم ڈرائیور کو پل کی اونچائی کا اندازہ نہیں ہو سکا تھا۔ ٹرک ڈرائیور اور عملے نے گھنٹوں کوشش کے بعد طیارے کو نکال لیا تاہم اس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ یہ طیارہ فضائی کمپنی ائیر انڈیا کا ہے تاہم کپمنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ فروخت کر دیا گیا ہے۔
#WATCH An @airindiain plane ✈️ (not in service) got stuck under foot over bridge. Can anyone confirm the date and location? طیارے کے خریدار نے جہاز کو رکھنے کے لیے ائیرپورٹ کا ہینگر استعمال کرنے کی بجائے گھر کے قریب رکھنا چاہا تھا اور اسی خواہش کو ممکن بنانے کے لیے طیارے کو مالک کے پاس لے جایا جا رہا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیر لائن پھنسے طیارے کی ملکیت سے دستبردار ہو گئی ہے۔ ائیرلائن کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ طیارہ کسی نے خرید لیا تھا۔مالک کے پاس ہی جانے کے لیے طیارے کو ٹرک پر سوار کرایا گیا جو منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی پل کے نیچھے پھنس گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین واقعہ پر خوب طنز کر رہے ہیں۔ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں افراد دیکھ چکے ہیں۔ |
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.